نابلس قتل عام
فسلطین رواں ہفتے بدھ کے دن فسلطین کے مغربی کنارے میں واقع نابلس نامی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج نے بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مار کاروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کاورائی دو فلسطینی مجاہدین حُسام اسلیم 24 سال اور محمد عبدالغنی 23 سال کی گرفتاری کے لئے کی گئ چھاپے کے دروان ایک عمارت کو گھیر لیا گیا۔ ایک عینی شاہد 25 سالا خالد جمال نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ قابض فوجی دائیں بائیں اندھا دھند گولیاں چلاتے رہے، میں ایک نوجوان سے 2 میٹر دور کھڑا حالات کا جائزہ لے رہا تھا کہ اچانک اسے گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ دوسرے عینی شاہد اکرم سعید انتار نے بتایا کہ قابض فوجی اندھا دھند گولیاں چلاتے رہے خواتین، بزرگ اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسکے علاوہ مزاحمت کاروں کے پاس عام ہتھیار تھے جبکہ قابض فوجی طرح طرح کے مہلک ہتھیاروں سے مسلح تھے مزاحمت کار انکا مقابلہ نہیں کر سکتے۔، شہر کے دوسرے مصروف علاقوں میں بھی قابض افواج نے کاروائیاں کی جس میں نہتے فسلطینوں پر آنسو گیس، پیپر اسپرے (آنکھوں کو جلانے والا اسپرے) کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ نابلس کے جمال نامی شہری نے بتایا ...